اقوام متحدہ کی روہنگیا پناہ گزینوں

اقوام متحدہ کی روہنگیا پناہ گزینوں کو بچانے کی اپیل

ویب ڈیسک :پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ان تقریباً 200 روہنگیا پناہ گزینوں کو بچائیں، جن کی کشتی گزشتہ ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت سے سمندر میں ٹوٹنے کے بعد سے بے یار و مددگار تیر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این سی ایچ آر) نے ایک بیان میں کہا کہ اسے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یکم دسمبر کو روہنگیاؤں کی اس کشتی کا انجن فیل ہو گیا تھا اور تبھی سے روہنگیا پناہ گزیں تھائی لینڈ کے ساحل پر کشتی پر پھنسے ہوئے ہیں ۔
ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”کشتی میں سوار افراد کئی دنوں سے خوراک اور پانی کے بغیر ہیں اور پانی کی انتہائی قلت کا شکار ہیں۔”اس نے مزید کہا کہ اس کے پاس ایسی غیر تصدیق شدہ معلومات بھی ہیں کہ ان مسائل کی وجہ سے بعض مہاجرین کی موت ہو گئی ہے۔اس کا کہنا تھا، ”اگران لوگوں کو بچا کر کشتی سے اتارا نہیں گیا، تو آنے والے دنوں میں مزید ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔
‘خبر رساں ادارے انسانی حقوق کی تنظیم کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ کشتی نومبر کے اواخر میں بنگلہ دیش سے نکلی تھی اور جنوبی تھائی لینڈ کے رنونگ کے ساحل کے پاس پہنچتے اس میں پانی بھرنا ہونا شروع ہو گیا۔ایجنسی کا کہنا ہے،”بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے مطابق، سمندر میں پھنسے ہوئے لوگ، جب مصیبت میں ہوں، تو ان کو بچایا جانا چاہیے، اور ان کو محفوظ جگہ پر پہنچانا پڑتا ہے۔ جانوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔”

مزید دیکھیں :   وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج