ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے قتل

لکی مروت میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے قتل

ویب ڈیسک: لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں تاجہ زئی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ خان قتل کر دیے گئے۔
لکی مروت میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ فائرنگ کی زد میں آگئے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےفائرنگ ڈی پی او آفس سے چند گز کے فاصلے پر ہوئی ہے، قتل واقعے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
مقتول انعام اللہ مروت ڈی آئی خان میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم