ملتان ٹیسٹ

ملتان ٹیسٹ، چائے کے وقفے تک انگلینڈ کے 3 وکٹوں پر 89 رنز ، مجموعی برتری 168 رنز ہو گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک انگلینڈ کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 168رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، چائے کے وقفے پر بین ڈکیٹ 58 ور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، انگلینڈ کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں زاک کرالے نے تین، ویل جیکس نے چار، جو روٹ نے اکیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب