پشاور میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی جاوید کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ہوا ہے، بم ڈسپوزل سکوارڈ بم ناکارہ بنا دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پشاور میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی جاوید کے گھر پر نا معلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں بم نہ پھٹنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل حاجی جاوید کو نا معلوم افراد کی جانب سے بھتے کی کال موصول ہوئی تھی۔
حاجی جاوید نے نا معلوم افراد کی کال سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا تھا۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
