چمن میں شہری آبادی پر فائرنگ

افغان بارڈر فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 6 پاکستانی شہری شہید، 17 زخمی

افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری شہید اور 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والی جارحیت کے جواب میں پاکستانی سرحدی دستوں نے مؤثر جواب دیا تاہم علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد پاکستان نے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم