قبائلی ٹی ایم ایز

تنخواہیں، بلز اور ایندھن ، قبائلی ٹی ایم ایز 27کروڑ کی مقروض

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کی ٹی ایم ایز 27کروڑ روپے قرض دار ہوگئیں جبکہ ٹی ایم ایز کئی ماہ سے اپنے ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کرپا رہی ہے لوکل کونسل بورڈ ذرائع کے مطابق قبائل کی تمام 25ٹی ایم ایز سے انکے مالی مسائل اور خسارے کی تفصیلات طلب کی گئیں تھیں جن میں 24ٹی ایم ایز نے اب تک کے خسارے سمیت قرض کی تفصیلات بھی ارسال کردی ہیں ملازمین کی تنخواہیں، دفاتر کے کرائے، یوٹیلیٹی بلز ، ایندھن کے استعمال اور دیگر اخراجات کی مد میں ٹی ایم ایز پر 27کروڑ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے لوئر مہمند کی ٹی ایم اے کی جانب سے مالی مسائل کے حوالے سے تفصیلات لوکل کونسل بورڈ کو فراہم نہیں کی جا سکی ہیں
جس کے باعث باقی 24ٹی ایم ایز کو قرض سے چھٹکارا دلانے کیلئے لوکل کونسل بورڈ نے درخواست محکمہ خزانہ کو ارسال کردی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ فی الفور قبائلی ٹی ایم ایز کیلئے 27کروڑ روپے جاری کریں تاکہ وہ اپنے قرض کو ختم کریں اور مالی سال کے باقی 7ماہ کے اخراجات کیلئے بھی ا ن ٹی ایم ایز کیلئے فنڈز کا بندوبست کیاجائے تاکہ قبائلی علاقوں میں سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز کی فراہمی جاری رکھی جا سکے ۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان