چمن میں شہری آبادی پرفائرنگ

چمن میں شہری آبادی پرفائرنگ، پاکستان کا افغان حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف ایکش لینے کامطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان نےچمن افغان بارڈر فورسز کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے، لہذا افغان حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش