فی تولہ سونے کی قیمت

فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 70ہزار کے قریب پہنچ گئی

ویب ڈیسک :بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت 2350 ر وپے اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت2350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 650 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2016 روپے اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 448 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی سے 1794 ڈالر کی سطح پر آگئی۔صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے اضافے سے 1970 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 68.58 روپے اضافے سے 1688.95 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب سونے کے زیورات فروخت کرنے والے سناروں کا کہنا ہے کہ صرافہ بازاروں میں سناٹے پڑے ہیں سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں سونے کے زیورات بنانے والے کاریگر بے روزگار ہیں ایسے میں سونا فراٹے بھر رہا ہے جو معاشی بے یقینی کا نتیجہ ہے عوام اپنا سرمایہ سونے کی شکل میں محفوظ بنارہے ہیں جس سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیوٹن نے ایک بار پھر یورپ کو وارننگ دیدی