بل گیٹس کا مشترکہ مقاصد

وزیراعظم اور بل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم شہبازشریف اورشریک چیئرمین بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم اور بل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق.
ویب ڈیسک: وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس "بی ایم جی ایف” کے تعاون سے صحت عامہ اور سماجی پروگراموں پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم اور بل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق۔
وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے خاتمےاور حفاظتی ٹیکوں کیلئے بی ایم جی ایف کے کردار کو سراہا اور غذائیت اورمالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں بھی بی ایم جی ایف کی پاکستان کیلئے مدد کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے فاؤنڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے رواں سال میں پاکستان میں پولیو کیس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ستمبر 2022 سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے، حالیہ سیلاب کے باعث انسداد پولیو قطرے پلانےکی کوششیں بری طرح متاثرہوئیں، حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے۔
بل گیٹس نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
بل گیٹس نے پاکستان کیلئے اپنی فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ