ملک میں ڈالرز کی سمگلنگ

ملک میں ڈالرز کی سمگلنگ ہورہی ہے، اسے روکنا ہوگا، وزیرخزانہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں ڈالر کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں ڈالرز کی اسمگلنگ ہورہی ہے اس کی روک تھام کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈالرز کی سمگلنگ ہورہی ہے کچھ روز قبل چمن بارڈر سے ڈالر برآمد ہوئے، ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے اور فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں، امپورٹ کے معاملے پر عالمی سطح پر مہم چلارہےہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مزہد کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں، ٹیکسز کلیکشن ایک مسئلہ رہاہے، معاشی پالیسی کےتسلسل میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے اب بھی دیر نہیں ہوئی ،ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔

مزید دیکھیں :   آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید