1 121

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 23 افراد جانبحق

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19ہزار102ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں 7ہزار106، سندھ میں7ہزار102، خیبرپختونخوا میں دو ہزار907، بلوچستان میں ایک ہزار172، گلگت بلتستان میں356، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں393 اور آزاد کشمیر میں 67افراد میںوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا وائرس سے اب تک 4ہزار817 مریض صحت یاب.ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 23 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد440 ہو گئی ہے اور اس دوران 989 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا