مصطفیٰ نواز کھوکھر

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پاکستان پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پرپاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جس دن استعفیٰ لیا گیا تھا اسکے بعد کچھ نہیں بچا تھا، سیاسی مستقبل کا فیصلہ آئندہ کچھ دنوں میں ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 10 نومبر 2022 کو اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری