عوام کو بڑا ریلیف پیکج

وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے پیش نظر کا عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ، خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں منعقد اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے، اجلاس میں وزیراعظم ے وزراء کو خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکیج کی تیاری کے لیے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا ہے۔
شہباز شریف نے وزراء کو ہدایت کی کہ مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکیج کی اولین ترجیح رکھی جائے۔

مزید پڑھیں:  پولیس دھرنا چوتھےروز میں داخل، لکی مروت کے داخلی وخارجی راستے بند