لیاری گینگ وار

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیربلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کےخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے عدم شواہد پر عزیر بلوچ کو دو مقدمات میں بری کردیا جبکہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔
عزیربلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزامات تھے۔
اس حوالے سے عزیر بلوچ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کے خلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
خیال رہے کہ عزیربلوچ کو اب تک 24 مقدمات میں بری کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی سکینڈل: ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد