بنوں میں دہشگردوں کی کارروائں

عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے سیاسی استحکام کو بنیادی شرط ہے، عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو، کسی کی کوشش ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے تو ایسا نہیں ہوگا،نہ کرنے دیں گے، معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام میں یہی کرنےکی سازش کررہےہیں، عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی حکومت سے نجات دلائی تھی اب عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے جب کہ سیاسی شرپسند انتشارپھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں، سیلاب متاثرین کو سردی، بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا حصہ نہیں، یہ سیاسی مطلب پرست اور خودغرض ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ملک ترقی کرناشروع کرتا ہے تو فسادی لشکرکیوں متحرک ہوجاتا ہے؟ کوئی شک نہیں رہا کہ ایک ایجنڈےکےتحت معاشی تباہی کی گئی، سیاسی عدم استحکام بھی اسی کا تسلسل ہے،عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں،اس کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی حالت پر رحم کریں، مہنگائی اور بیروز گاری کےعذاب سے انہیں نجات دلانا سیاست ہے، پاکستان سابق چار سال کی معاشی تباہی سے زہرناک مہنگائی کا شکار ہوا، عوام کی زندگیوں سے مہنگائی کا زہر ختم کرنے دیں، رکاوٹیں مت کھڑی کریں، سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مظبوط کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز، سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا