پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے جو انہیں واپس کردی، پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اور (ق) لیگ کے رہنما پرویز الہی نے عمران خان سے ملاقات میں اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے جو انہیں واپس کر دی۔
ویب ڈیسک: اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پرویزالٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی شریک تھے۔
ملاقات کے بعد اپنی ٹوئٹ میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے، عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے اور افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
اس حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
دوسری جانب عمران خان نے زمان پارک کی بیٹھک میں ق لیگ کو حال اور مستقبل کا اتحادی قرار دے دیا۔
اُدھر ن لیگ نے بھی وزيراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے 180 ارکان نے لکھ کر فیصلہ سنایا اور تحریک عدم اعتماد پیر کو جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ ن لیگ نے پلان اے، بی اور سی بھی تیار کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق