نواز شریف سے رابطہ

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل ، وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیے جانے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کر لیا۔
ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری، پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کر لیا۔
پنجاب کی صورتحال پر وزیراعظم نے پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے، وفاقی وزراء پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔
ن لیگ نے مشاورت مزید وسیع کی ہے جس میں پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت