شہباز، زرداری ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے اہم فیصلے

شہباز، زرداری ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے اہم فیصلے

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین، سابق صدر آصف زرداری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں اُن کا استقبال وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔ دونوں قائدین ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا۔
آصف زرداری اور شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چودھری شجاعت حسین کو دیا جائے۔
ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
دونوں قائدین نے معیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا، سابق صدر زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا
شہباز شریف اور آصف زردار نے اتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
دونوں قائدین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے لئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی، ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھنے پر اتفاق ہوا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو اداروں کیخلاف لاکھڑا کیا ،گورنر فیصل کنڈی