منشیات کے جرم میں سزائے موت

ترمیمی بل منظور، منشیات کے جرم میں سزائے موت نہیں عمر قید ہوگی

قومی اسمبلی میں انسداد منشیات ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، ترمیمی بل میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، انسداد منشیات بل کے تحت سزائے موت کو عمر قید سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدرات اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون نے انسداد نشہ آور مواد کے قانون کی شق 2 کے سکیشن 9 میں ترمیم پیش کی، جس کے ذریعے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ سی این ایس اے کے تحت سزائے موت کو غیر موزوں انداز میں استعمال کیا جاتا ہے، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ان مقدمات میں معصوم لوگوں کو سزائے موت دیئے جانے کا خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قانون کے تحت سزائے موت کے من مرضی پر مبنی اطلاق کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری جانب بل کی مخالفت میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران نے کہا کہ مذکورہ ترمیم سے اتفاق نہیں اسلیے حمایت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ترمیم کے پیچھے کوئی اور سوچ کار فرما ہے۔

مزید پڑھیں:  باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے، پختون یار خان