وزارت اعلیٰ پنجاب پیپلزپارٹی

وزارت اعلیٰ پنجاب پیپلزپارٹی کو دیئے جانے کا امکان

ویب ڈیسک :پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب پیپلز پارٹی کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطے تیز ہوگئے ہیں۔ ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنا وزن پیپلزپارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا ہے
جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر نے وزارت اعلیٰ کیلئے 3 ناموں پر غور شروع کر دیا اور ان امیدواروں میں سید حسن مرتضیٰ، سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں پیپلز پارٹی کو وزارت اعلیٰ دلوانے کیلئے سرگرم ہیں اور انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں جوڑ توڑ کیلئے سیاسی شخصیات سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی