پٹواری کے گھر چوری

پٹواری کے گھرسے ڈاکوئوں نے30لاکھ نقد، 18تولے سونا،بھاری اسلحہ لوٹ لیا

ویب ڈیسک : موضع اسماعیلہ میں حلقہ پٹواری عمران خان کے گھر کو نامعلوم مسلح ڈاکو ئوں نے لوٹ لیا۔ عمران خان ولد کامدار خان سکنہ اسماعیلہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر واقع محلہ شیر گڑھی میں محو خواب تھے کہ منگل کی علی الصبح دو بجکر دس منٹ پر مسلح افرادگھر میں داخل ہو گئے اورہمیں دوسرے کمرے میں لیجا کر یرغمال بنا لیا۔لوٹ مار کے بعد ڈاکو مین گیٹ سے فرار ہوگئے ۔
پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے متاثرہ پٹواری عمران خان نے بتایا کہ ڈاکو تیس لاکھ روپے کے لگ بھگ نقدی کے علاوہ اکتیس لاکھ روپے مالیت کا اٹھارہ تولے سونا، دو کلاشنکوف ، ایک کالا کوف ، ایک پستول ، کارتوس اپنے ساتھ لے گئے ۔ کالو خان پولیس نے عمران خان کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی