سینی ٹیشن کمپنی پشاور احتجاجی تحریک

سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے ملازمین کا احتجاجی تحریک کا اعلان

ویب ڈیسک : واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کے ملازمین نے کمپنی کیخلاف 23 دسمبر سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، 23 دسمبر کو پشاور پریس کلب، 28 دسمبر کو ہیڈآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جبکہ تیسرے مرحلے میں پشاور میں سینی ٹیشن اور صفائی کی سروسز معطل کر دی جائیں گی، آل میونسپل ورکرز یونین سینی ٹیشن کمپنی پشاور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل اور دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ یونین کے تمام مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں، کمپنی کیڈر کے ملازمین کو انکریمنٹ دیا جائے، تمام واپس بھیجے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے اور ٹھیکیدار ی نظام کو ختم کیا جائے، ملازمین نے سرپلس پول کا حکم واپس لینے سمیت دیگر مطالبات بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تمام تنظیمیں آل میونسپل ورکرز یونین کے احتجاج و ہڑتال میں شامل ہونگی اور صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں ہڑتال ہوگی جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال