آرمی چیف کی بنوں آپریشن کے زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف کی بنوں آپریشن کے زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر بنوں میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کی وادی بنوں میں واقعے سی ٹی ڈی کمپلکس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور کچھ وقت زخمی جوانوں کے ساتھ گزارا۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے ملاقات کے دوران زخمی اہلکاروں و افسران کے بلند جذبے و حوصلے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خوب سراہا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا تھا کہ ہتھیار نہ پھینکنے پر 20 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے طوفانی ایکشن کیا تھا جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر 10 گرفتار ہوئے تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں بہادری و جانبازی سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے تین سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، جن میں صوبیدار میجر خورشید اکرم، سپاہی سعید، سپاہی بابر شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران سمیت 10 سپاہی زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار