خیبر پختونخوا پر قرضوں کا بوجھ

خیبر پختونخوا پرقرضوں کا بوجھ 538ارب 94کروڑ روپے ہوگیا

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت کے ذمہ بین الاقوامی اداروں کے قرضوں کا حجم 359 ارب 33 کروڑ روپے تک پہنچ گیا بین الاقوامی امدادی اداروں سے 179ارب 61کروڑ10لاکھ روپے کا قرض لینے کی منظوری حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے پر بین الاقوامی قرض کا حجم 538ارب 94کروڑ10لاکھ روپے ہوجائیگا گزشتہ ایک سال کے دوران صوبہ پر قرضوں کے حجم میں 22فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری قرض کی تفصیلات کے مطابق 30جون 2022تک صوبے پر بین الاقوامی قرض کا حجم 359ارب 33کروڑ روپے ہے جس میں سب سے زیادہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا قرض 177ارب 74کروڑ روپے ہے جبکہ عالمی بینک کے بین الاقوامی ادارہ برائے ترقی کا قرض 146ارب 72کروڑ30لاکھ، جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کا قرض 19ارب 99کروڑ60لاکھ، ایجنسی فرانس ڈویلپمنٹ کا قرض 13ارب 4کروڑ30لاکھ، انٹرنیشنل فنڈ برائے زرعی ترقی کا قرض ایک ارب 15کروڑ30لاکھ، جرمنی کا 37کروڑ90لاکھ جبکہ انٹرنیشنل بینک برائے تعمیر نو کا قرض 29کروڑ60لاکھ روپے ہے صوبے کو ملنے والے قرض کا 90فیصد سے زائد ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے فراہم کردہ ہے ۔ صوبائی حکومت کے گزشتہ مالی سال میں قرضوں کی واپسی کی مد میں 12ارب 91کروڑ روپے ادا کئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال