پاکستان میڈیکل کمیشن تحلیل

پاکستان میڈیکل کمیشن تحلیل کردیا گیا،نیاقانون منظور

ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کوتحلیل کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل ایکٹ2022کے تحت میڈیکل ایجوکیشن اور رجسٹریشن کا نیا قانون منظور کرالیا ہے اس قانون کے تحت وزیر اعظم ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سرکاری گزٹ میں وزیراعظم کی جانب سے نامزد سول سوسائٹی کے تین ممبران، وکیل، مخیر فرد ، چار ٹرڈ اکائونٹنٹ ، تین پریکٹیشنرز اور محکمہ ہائے صحت کے حکام پر مشتمل بورڈ تشکیل دے گا جبکہ تمام طلبہ ڈاکٹرز کیلئے نیشنل ایگزامینیشن رجسٹریشن میں شریک ہونا لازمی ہے اس ٹیسٹ میں فیل ہونے کی صورت میں بار ،بار کوشش کی جاسکے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی ممانعت یا حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔
قانون میں بیرون ممالک بشمول انڈین میڈیکل یونیورسٹیز سے مختلف ڈگریاں لینے والے ڈاکٹرز کو بھی رجسٹریشن کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے قانون کے تحت ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ کیلئے ٹیسٹ میڈیکل کمیشن کی جانب سے ترتیب دئیے گئے معیارکے مطابق ہوگا اور کالجز کیلئے تمام اخراجات سے متعلق تفصیلات جاری کرنا لازم ہوگا۔
اس طرح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کا آغا ز سیشن کے شروع ہونے سے تین ماہ قبل کیا جائے گا یہ قانون قومی اسمبلی میں پاس کرایا گیا تھا جس کے بعد سینٹ سے بھی اس قانون کو منظور کروا لیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق گزٹ نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے بعد ہوگا اور پاکستان میڈیکل کمیشن کو عملی طور پر تحلیل کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے