میری رائے میں آج وزیراعلی کو ڈی نوٹی فائی ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

میری رائے میں آج وزیراعلی کو ڈی نوٹی فائی ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میں گورنر کو ڈائریکشن نہیں دے سکتا لیکن میری رائے میں آج وزیراعلی کو ڈی نوٹی فائی ہونا چاہیے۔
ویب ڈیسک: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الہی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، گورنر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کبھی بھی وزیر اعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، نئے وزیر اعلی کے لیے مسلم لیگ (ن) نے مشاورت مکمل نہیں کی جو بھی لیڈر شپ فیصلہ کرے گی وہی وزیر اعلی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ماتھے پہ بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا، جب تک وزیر اعظم کی ایڈوائس نہ ہو گورنر کو ہٹانا دور کی بات ہے، اجلاس جب بھی ہوگا وزیر اعلی کے انتخاب کا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکامی کے بعد وزیر اعلی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے ہی نہیں سکتا، اگر اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو آئینی تقاضا پورا کیا جائے گا، میری یہ پوزیشن نہیں کہ گورنر کو ڈائریکشن دوں، ڈی نوٹیفائی کرنے اور الیکشن کرانے تیاری شروع کر رکھی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ جاری ہونے والی ساری آڈیو ویڈیو اصلی ہیں، پی ٹی آئی بھی آپس میں بیٹھ کر ہنسی مذاق میں اصلی ہونے کو تسلیم کرتے ہیں، جو آڈیو میں عمران خان کہہ رہا ہے وہ ویڈیو میں کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جب بھی آنا ہوا تو تاریخ وہ خود دیں گے، میری رائے میں آج وزیراعلی کو ڈی نوٹی فائی ہونا چاہیے لیکن میں گورنر کو ڈائریکشن نہیں دے سکتا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال