بنوں سی ٹی ڈی کمپلکس

بنوں سی ٹی ڈی کمپلکس آپریشن میں زخمی ہونے والا سپاہی شہید ہوگیا

بنوں سی ٹی ڈی کمپلکس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان سی ایم ایچ راولپنڈی میں جام شہادت نوش کر گیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں سی ٹی ڈی کمپلکس کو دہشت گردوں سے چھڑانے کے آپریشن میں حصہ لینے والے سپاہی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کیلیے سی ایم ایچ راولپنڈی اسپتال منتقل کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی نے آج جام شہبادت نوش کیا۔ حلیم خان کے متوفین میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بنوں کے کینٹ ایریا میں قائم سی ٹی ڈی کمپلیکس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک اور مجموعی طور پر 10 گرفتار ہوئے تھے جبکہ 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بارش،سیلابی ریلے میں 5افراد بہہ گئے