خیبر پختونخوا حکومت کا قرض

شعبہ ٹرانسپورٹ کیلئے 135اورتوانائی کیلئے 36ارب کا قرضہ لیا گیا

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے سب سے زیادہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں 135ارب روپے کا قرض لیا ہے جبکہ سب سے کم قرض جنگلات کیلئے ایک کروڑ 20لاکھ روپے کا لیا گیا ہے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اب تک 359ارب 33کروڑ روپے کا قرض لے چکی ہے جبکہ 179ارب 61کروڑ10لاکھ روپے کا مزید قرض لینے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جو قرض اب تک لیا گیا ہے اس میں سب سے زیادہ ٹرانسپورٹ کیلئے 135ارب 92کروڑ10لاکھ روپے کا قرض لیا گیا
جس میں 61ارب بی آرٹی، 13ارب 4کروڑ30لاکھ بی آرٹی کی اضافی ضرورت کیلئے، 20ارب 64کروڑ صوبائی سڑکوں کیلئے، 19ارب 99کروڑ ایمرجنسی سڑکوں کی بحالی ، 10ارب 35کروڑ سڑکوں کی ڈویلپمنٹ کیلئے لئے گئے ہیں اسی طرح معاشی ترقی کیلئے 60ارب 87کروڑ80لاکھ،توانائی کیلئے 36ارب 61کروڑ40لاکھ،اعلیٰ تعلیم کیلئے 29ارب 88کروڑ70لاکھ،علاقائی ترقی کیلئے 20ارب 50کروڑ10لاکھ، آبپاشی کیلئے 19ارب 4کروڑ20لاکھ، زراعت کے شعبہ کیلئے 14ارب 38کروڑ50لاکھ،خزانہ کیلئے 13ارب 60کروڑ90لاکھ،تعلیم کیلئے 10ارب 37کروڑ70لاکھ، سیاحت کیلئے 5ارب 43کروڑ40لاکھ ، سماجی بہبود کیلئے 4ارب 17کروڑ40لاکھ ، صحت کے شعبہ کیلئے 3ارب 66کروڑ20لاکھ، ماحولیات کیلئے 3ارب 51کروڑ20لاکھ، آب رسانی کیلئے 98کروڑ50لاکھ، صنعت کیلئے 27کروڑ20لاکھ، شہری ترقی کیلئے 6کروڑ40لاکھ جبکہ جنگلات کیلئے ایک کروڑ 20لاکھ روپے کا قرض بین الاقوامی اداروں سے لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل