وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

ویب ڈیسک: پرویز الہٰی نے گورنر کے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنچ کر دیا گیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے دائر درخواست پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔
درخواست کا متن ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلی کو خط لکھا ہی نہیں، خط سپیکر کو لکھا گیا وزیراعلی کو نہیں، ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر کو اختیار نہیں کہ وہ غیر آٸینی طور پر وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کر سکیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے رات 12 بجے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرویز لہٰی کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال