ن لیگ تحریک عدم اعتماد یوٹرن

ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد کے اقدام سے یوٹرن لے لیا

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو اور دیگر ساتھیوں نےاپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروا دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعلیٰ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے اس لئے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔
لیگی رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اسیپکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب