بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ

بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

آج ملک بھر میں بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
ویب ڈیسک: بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح کے یوم پیدائش حوالے سے پشاور سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، کراچی میں بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوگی۔
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر عسکری، سیاسی اور دیگر اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی، پھولوں کی چادر چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔
یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گی، بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں ہوں گی۔
ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے پرخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ