سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں 11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

پنجاب میں 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں 11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔
ویب ڈیسک: لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، لگتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپریل میں الیکشن کرانے جارہی ہے، جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخابات تو کروانا ہی پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا، ہم نے فوری طور پر اسمبلیاں اس لیے تحلیل نہیں کیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا۔
عمران خان نے پرویز الہٰی سے متعلق سوال پر کہا کہ پنجاب میں 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الہی اسمبلیاں توڑ دیں گے، اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی