انفلوئنزہ وائرس

حاملہ خواتین’ شوگر کے مریضوں کیلئے انفلوئنزہ جان لیوا قرار

ویب ڈیسک : محکمہ صحت کے ماہرین نے شدید سردی میں انفلوئنزہ وائرس کو شوگر کے مریضوں ، نوعمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے جان لیوا قرار دیتے ہوئے انفلوئنزہ کے مریضوں کے علاج کیلئے عالمی ادارہ صحت کے متعین کردہ گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیلاب کے بعد سے گزشتہ کئی ماہ سے شہریوں کو نزلہ اور زکام لاحق ہونے کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران پشاور سمیت کئی اضلاع میں ایچ ون این ون وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں شہری انفلوئنزہ کے شک میں سکرین کئے گئے تھے ذرائع نے بتایا کہ چونکہ سردی میں اضافہ ہوا ہے اور خشک سالی بھی ہے اس لئے آلودہ ہوا سے انفلوئنزہ کے خدشات بڑھ رہے ہیں اس حوالے سے ہسپتالوں اور ضلعی صحت افسران کو ارسال کردہ ہیلتھ گائیڈ لائنز میں شہریوں کو ہاتھ صاف رکھنے ، منہ گلے اور آنکھوں کو ہاتھوں سے نہ چھونے ، ماسک کے استعمال کے بارے میں تدابیر سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے حاملہ خواتین اور بچوں، شوگر کے مریضوں اور موٹاپا کا شکار لوگوں کیلئے بھی یہ وائرس جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی