نزلہ زکام متاثرہ افراد

نزلہ،زکام سے متاثرہ افرادکی شرح55فیصد ہوگئی

ویب ڈیسک :سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث صوبہ میں نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس کی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی شرح 55فیصد سے بڑھ گئی ہے ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں موسم سرما کی ابتدا سے ہی موسمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی شرح بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں سردی کی حالیہ لہر کے نتیجے میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے
ہسپتالوں میں نمونیا کے علاوہ گلے اور سانس کی بیماریوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں مریض رپورٹ ہورہے ہیں جس کے باعث موسمی بیماریوں کی شرح55فیصد سے بڑھ گئی ہے اس وقت پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں نمونیا اور نزلہ زکام کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں اور وارڈز میں گنجائش کم پڑرہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا