کوروناوائرس کی نئی لہرس

کوروناوائرس کی نئی لہرسے گھبرانے کی ضرورت نہیں،این ڈی ایم اے

ویب ڈیسک :چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،پاکستان میں نئے سب ویرینٹ کا ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے متعلق کسی پراپیگنڈے اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں، نئے وائرس سے متعلق خطے کے باقی ممالک کی صورتحال پر نظر ہے، ضرورت پڑی تو تمام اداروں کے تعاون سے کورونا کی نئی لہر سے بھی کامیابی سے نمٹیں گے ۔
سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے دوران درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور فیصلہ سازی کو سائنسی ڈیٹا سے مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔دوران اجلاس قومی ادارہ برائے صحت اور این سی او سی کے حکام نے چین میں آنیوالے کورونا کے سب ویرینت سے نمٹنے لیے اقدامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویریئنٹ کے پیش نظر ایئرپورٹس اور ملکی داخلہ راستوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔اجلاس میں دونوں محکموں کے حکام نے کہا کہ پاکستانی ادارے کورونا کی کسی بھی نئی لہر اور سب ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل