غلنئی ہسپتال

غلنئی ہسپتال،108پراجیکٹ ملازمین6ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک :ہیڈکوارٹرہسپتال غلنئی میںپراجیکٹ میں بھرتی 108ملازمین6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت،ڈی سی مہمند،اراکین اسمبلی ہمارے مسئلے کو حل کریں۔سپروائزرکریم،ملک صفدرحلیمزئی ودیگر نے کہاکہ پی وی ٹی جی ایس ایس پراجیکٹ میں بھرتی108ملازمین کی تنخواہیں6ماہ سے بند پڑی ہیں ۔ ہم غلنئی ہسپتال کی صفائی اورسکیورٹی پر مامور ملازمین ہیں۔ہم قرض دار بن گئے مگر پراجیکٹ اہلکار کام لیکر ہمیں تنخواہوں نہیں دیتے ہیں۔
اسلئے ہم احتجاج پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ کئے گئے ایم او وی پرعمل درآمد کرکے ہماری تنخواہیں فوری طور پر ریلیز کی جائیں۔ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے کہا کہ پراجیکٹ میں غریب مقامی نوجوان بھرتی ہیں۔جن کی وجہ سے ہسپتال کے سکیورٹی و صفائی حالات میں بہتری آئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی