مولانا طارق جمیل ہارٹ اٹیک

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی اور کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
یوسف جمیل کے بیان کو مولاناطارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔
اپنی ویڈیو میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے، والد کینیڈا میں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقتوہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے، والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف