افغانستان خواتین پر پابندی

اقوام متحدہ کا افغانستان میں خواتین پر پابندیوں پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پر عائد پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت سے خواتین پر عائد پابندیوں سے حوالے سے پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے افغان خواتین پر پابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں، یہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے احترام کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خواتین کی این جی اوز کیلئے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے۔ خواتین پر پابندیاں اس عہد سے متصادم ہیں جو طالبان نے افغان عوام سے کیا۔ خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں بلاجواز ہیں ،انہیں ختم کرنا چاہیے۔ ا فغانستان میں اسکولز کھولے جائیں جبکہ نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا