چین میں کورونا

چین میں کورونا کی نئی لہر سے ہسپتال اور مردہ خانے بھر گئے

ویب ڈیسک :چین میں کورونا کی نئی لہر میں ہسپتال اور مردہ خانوں میں رش بڑھ گیا، وبا کے متاثرین کو طویل انتظار کی کوفت سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا کی نئی لہر نے ہنگامی صورتحال پیدا کردی ۔ یومیہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث طبی سہولیات کے اداروں پر دبائو بڑھ گیا اور عملے کی کمی کا سامنا ہے یومیہ کیسز میں اضافے کے باعث ہسپتالوں اور مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بستر کم پڑ گئے۔
یومیہ ایک لاکھ افراد متاثر ہورہے ہیں۔چین میں کورونا کی نئی شکل کا ویریئنٹ تیزی سے دیگر ممالک میں بھی پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی ممالک چین پر سفری پابندیوں کے قوانین کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں۔ چین میں شدید عوامی دبائو اور احتجاج پر کورونا زیرو ٹالیرنس پالیسی میں کچھ نرمی کی گئی تھی جس کے بعد اس مہلک وائرس کے پھیلائو میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے
چین نے سرکاری سطح پر یومیہ کیسز کی تعداد بتانے سے گریز کیا ہے ۔ قبرستانوں کے انتظام سے منسلک ایک شخص نے عالمی خبر رساں ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ اتنی زیادہ تعداد میں اموات ہوئی ہیں کہ کئی قبرستانوں میں ایک سال تک نئی جگہ ملنے کا امکان نہیں۔ گورکن کا کہنا تھا کہ دن میں 200 مردوں کو دفنا رہے ہیں۔ کھانا کھانے کا بھی وقت نہیں مل رہا ہے۔ صورت حال بہت پریشان کن ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا شام شہر حلب پر فضائی حملہ ،38افراد جاں بحق