خیبر پختونخوا میں کورونا

کوروناکی دوبارہ تشخیص شروع،257مریض سامنے آگئے

ویب ڈیسک : طویل عرصہ کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا کی تشخیص کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اس وقت صوبہ میں257مریضوں میں کورونا وائرس مثبت رپورٹ کیا جارہا ہے۔ جس میں گذشتہ روز تین اضلاع بشمول پشاور میں مزید پانچ مریض رپورٹ کئے گئے ہیں اور 774 افراد کا کورونا وائرس کے شک میں لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت اور چین میں کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان تک بھی یہ نیا ویرینٹ پہنچنے کا خدشہ ہے
اس تناظر میں ہسپتالوں کو الرٹ کرتے ہوئے ٹیسٹنگ کا سلسلہ دوبارہ تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں جاری رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرمیں کوروناوائرس سے تین سالوں میں مجموعی طور پر 2لاکھ 24ہزار 886 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میںسے 6ہزار374 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور مجموعی طورپر51 لاکھ83 ہزار396 افراد کاکورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے تازہ تشخیص کے مطابق پشاور میں ایک مریض، تین مریض چترال لوئر میں اور ایک مریض مانسہرہ سے رپورٹ کیا گیا ہے مانسہرہ اس وقت سب سے متاثرہ ضلع ہے جہاں پر صوبہ بھر میں موجود کورونا مریضوں کا70فیصد تناسب ہے۔

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم