پشاور میں کرکٹ بحالی

پشاور زلمی نے پشاور میں کرکٹ بحالی کی کوششیں تیز کردیں

ویب ڈیسک : پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کی جانب سے پشاور میں کرکٹ کی بحالی کی کوششیں مزید تیز کردی گئیں۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا پشاور کا دورہ کیا اور پشاور میں کرکٹ کی بحالی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔ محمد اکرم نے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی سے مطالبہ ہے کہ پشاور کا دورہ کریں ، محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی اور چیرمین جاوید آفریدی ایک بار پھر پشاور میں کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں
نجم سیٹھی ارباب نیاز اسٹیڈیم کا کام جلد مکمل اور کرکٹ پشاور میں واپس لائیں ، محمد اکرمنے کہا کہ پی ایس ایل میچز پشاور میں کرائے جائیں اور پشاور زلمی کے پی ایس ایل آٹھ پریکٹس میچز حیات آباد اسٹیڈیم میں منعقد ہونے چاہیے ، محمد اکرم نے مزید کہا کہ آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی میچز پشاور میں منعقد ہونے چاہیے ، پاکستان کرکٹ کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ اب خیبر پختونخوا سے آرہا ہے ، محمد اکرم نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم اور حیات آباد اسٹیڈیم سے خیبر پختونخوا سے مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیگا ،اسٹیڈیم کے دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان بھی محمد اکرم کے ہمراہ تھے

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم