آرمی چیف

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے ملکی دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دونوں سربراہوں نے ملاقات کے دوران دہشتگردی کی عفریت سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے