اسلام آباد

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن رمضان میں کرانے کا عندیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ماہ رمضان میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ دیا ہے۔
ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں ڈائریکٹر جنرل قانون الیکشن کمیشن، سپیشل سیکریٹری نے بھی شرکت کی، ملاقات میں اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا ماہ رمضان میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 1997 میں بھی رمضان کے مہینے میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل کے علاوہ اسلام آبادبلدیاتی الیکشن کے حوالے سے وزارت داخلہ سے بھی مشاورت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان