ضلع کرم میں

صدر اور وزیراعظم کا ضلع کرم میں 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ویب ڈیسک: اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں 3 جوانوں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان، سپاہی عبدالرحمان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سلام پیش کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز اور قوم کی کوششیں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کی دعائیں اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق