پشاور میں ای اسٹامپ پیپر

پشاور میں ای اسٹامپ پیپر کا اجرا، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت پشاور میں ای-اسٹامپ پیپر کا اجرا کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے ای سٹامپ پیپر کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے کہا کہ ای-اسٹامپ پیپر کے اجرا سے پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجرا بند ہو جائے گا اور جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کاتدارک ممکن ہوگا جس سے جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی و دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گااورہر ایک ای۔سٹامپ پیپر کو ایک یونیک بار کوڈ دیا جائے گا جس سے اس ای۔سٹامپ پیپر کی آن لائن تصدیق کی جا سکے گی۔
ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان نے کہا کہ ای۔سٹامپ پیپر ایک انقلابی اقدام ہے اور اس سے عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں گی اور عوام خود ہی ویب سائیٹ پر جا کر ای۔سٹامپ پیپر کی وصولی کا فارم پر کر کے آسانی سے ای۔سٹامپ پیپر حاصل کر سکے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی