کورونا وائرس کیسز

عالمی وباء کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

ویب ڈیسک :ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 523 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 25 مریضوں میں وباء کی تشخیص ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی ہے۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وباء سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ابھی بھی 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان