ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ کا فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرنے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت ڈوبنے کا الزام دوسروں کے بجائے خان صاحب پر لگائیں، عمران نیازی کے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی بغاوت سے کسی اور کا کیا تعلق ہے؟
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ فواد جیسے سیاسی پیادے بوکھلاہٹ میں سارا دن جھوٹ، بدزبانی اور بیہودہ گفتگو کرتے ہیں، فواد چودھری کہہ رہے ہیں وہ میرے اور شرجیل میمن کے خلاف ایف آئی آر داخل کرا رہے ہیں، فواد بتائیں وہ کس تھانے میں ایف آئی آر کروا رہے ہیں تا کہ میں وہاں خود پیش ہو جاؤں۔
سندھ کے وزیر بلدیات نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کرنے کے الزام پر فواد چودھری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد چودھری کو جلد قانونی نوٹس دیں گے کہ وہ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ