آسٹریلیا،کینیڈامیں چینی مسافروں پر کورونا پابندیاں

آسٹریلیا،کینیڈامیں چینی مسافروں پر کورونا پابندیاں

ویب ڈیسک :ایک درجن سے زیادہ ممالک نے چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے باعث بیجنگ سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور کینیڈا آنے والے تمام چینی مسافروں کے لیے کورونا کے منفی ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ تازہ پابندیوں کا اقدام ایسے وقت پر اٹھایا گیا
جب چین کے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد غیرمعمولی ہوگئی ہے۔عالمی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے گزشتہ ماہ سخت لاک ڈائون اور بڑے پیمانے پر زیروکورونا پالیسی کو ختم کرنے کے بعد ممکنہ طور پر کورونا کا سبب بننے والا وائرس ایک دن میں لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ قومی صحت کمیشن نے انفیکشن اور اموات کے روزانہ اعداد و شمار کی اشاعت بھی روک دی ہے۔آسٹریلیائی وزیر صحت مارک بٹلر نے مذکورہ پابندی کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ میں کورونا کے بارے میں جامع معلومات کی عدم فراہمی کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا اور اس کا اطلاق 5 جنوری سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت