فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضے

فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں قراردادمنظور

ویب ڈیسک :فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرار داد اکثریتی ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں87اور مخالفت میں26ووٹ آئے جب کہ53ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔قرارداد کے حق میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، روس، چین اور دیگر مسلم ممالک نے ووٹ دیے جبکہ اسرائیل، امریکا،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔بھارت، فرانس اور جاپان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل رہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس پر 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔قرارداد میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کی گئی ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے، آبادکاری اور یلغار سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کے بارے میں رائے دی جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ