منظور وسان

عمران خان کو جیل میں دیکھ رہاہوں، منظور وسان کی پیشگوئی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں جبکہ نواز شریف اسی سال 2023 میں وطن واپس آئیں گے، نیا سال پی پی پی کے لئے بہتر ہے، پارٹی کو دیگر صوبوں میں مضبوط ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، اس سال عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھ موجود لوگ انہیں چھوڑ دیں گے، رواں سال عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب عمران خان کیوں خاموش تھے؟
مسلم لیگ ن کے قائد کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسی سال پاکستان واپس آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا سال پی پی پی کے لئے بہتر ہے، پارٹی کو دیگر صوبوں میں مضبوط ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی